ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خالد بن ولید روڈ ‘نو پارکنگ پر شہری کا پولیس اہلکار سے جھگڑا

شہری خود کو ڈی آئی جی کا رشتے دار بتا کر دھمکیاں دیتا رہا‘اہلکار نے 500 روپے کا چالان بھی کاٹا
فوٹیج میں گاڑی اٹھانے پر کار کے مالک کو آپے سے باہر ہوتا دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نو پارکنگ سے گاڑی اٹھانے پر شہری نے پولیس اہلکار سے جھگڑا شروع کردیا۔گزشتہ روز خالد بن ولید روڈ پر پولیس اہلکار نے نو پارکنگ سے گاڑی اٹھائی تو شہری آپے سے باہر ہوگیا۔شہری کی پولیس سے لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ٹریفک پولیس اہلکار نے نوپارکنگ سے اس کی گاڑی کو اٹھایا تھا۔فوٹیج میں گاڑی اٹھانے پر کار کے مالک کو آپے سے باہر ہوتا دیکھا جاسکتا ہے، شہری خود کو ڈی آئی جی کا رشتے دار بتا کر دھمکیاں دیتا رہا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری نے گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی کی اس لیے گاڑی اٹھائی، جبکہ شہری کا 500 روپے کا چالان بھی کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں