کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا، شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ درخواست ضمانت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے احتساب عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے جبکہ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔ شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نامزد ہیں ریفرنس احتساب عدالت نمبر3 میں زیرسماعت ہے۔

