سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 218 رنز بنالئے
ڈی سلوا 50 اور ڈک ویلا 15 رنز بنا کر کریز پر موجود، نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکا کھیل جاری ہے۔ سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔ کپتان کرونا رتنے نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈی سلوا 50 اور ڈک ویلا 15 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

