آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، افتخار شالوانی، شوکت علی کی شرکت
کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین ومعیاری کھانوں اور سروسز دینے پر اعلی کارگردگی دکھانے والے ریسٹورٹنس کو پہلاآپرا ایوارڈ 2019 دیا گیا اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی۔مشیر وزیراعلی سندھ مرتضی وہاب۔ کمشنر کراچی افتخار شیلوانی معروف تاجر وصنعت کار بی ایم جی کے سربراہ سراج قاسم تیلی۔ یحییٰپولانی ودیگر مہمانوں نے آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی اور لال قلعہ ریسٹورنٹ کے سی ای او شوکت علی عمر سنز، چئیرمین اپرا نعیم صدیقی سابق چئیر مین وقاص عظیم۔ اور مختلف کمپنیوںکے سی ای اوز اور چیف کے ہمراہ ایوارڈز تقسیم کیے اس موقع پر ال پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن سی ای او حنیفیہ ریسٹورنٹ محمد سعید حنیفیہ احسن سعید افضل سعید ۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی۔وائس چئیرمین شاکر فینسی سمیت کراچی کے معروف ریسٹورنٹس کے مالکان اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سر پرست اعلی شوکت علی عمر سنز۔ چیئرمین آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نعیم صدیقی۔وقاص صدیقی ویگر۔نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھر میں ریسٹورنٹس کے لئے اچھے ماحول اور سروسز فراہم کرنے پربرانڈ ایوارڈ متعارف کیا گیا ریسٹورٹس کے مالکان کو اپنی سروسز کو مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ آئندہ سال ان کو بھی اچھی کارکردگی پر آپرا ایوارڈ ملے جو پودا ہم 5 سال پہلے لگایا تھاوہ تنارو درخت بن جائے۔آپرابرانڈ ایوارڈ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

