English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزوں کا اجرا روک دیا

بھارت کی بزرگان دین اور صوفیائے کرام کی زیارت کے معاہدوں کی خلاف ورزی
2 برس سے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کیلئے 500 زائرین کو پریشانی کا سامنا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے پاکستان سے کئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بزرگان دین اور صوفیائے کرام کی زیارات کے ویزے جاری کرنے بھی روک دیئے۔ حضرت غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر شریف ) سمیت چھ بزرگان دین حضرت مجدد الف ثانی (سرہند شریف )،حضرت حافظ عبداللہ شاہ (آگرہ ) ، حضرت خواجہ نظام الدین اولیا (دہلی ) ، حضرت خواجہ علائوالدین علی احمد صابر (کلیر شریف ) اورحضرت امیر خسرو (دہلی ) کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کیلئے پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدہ طے ہے تاہم بھارت کی جانب سے دو برس سے خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر شریف ) کے عرس کیلئے پانچ سو زائرین کوویزے جاری نہیں کئے جارہے جبکہ حضرت حافظ عبداللہ شاہ (آگرہ ) کے عرس مبارک کیلئے آج تک ویزے ہی جاری نہیں کئے گئے ، اسی طرح ا س سال سرہند شریف میں حضرت مجد د الف ثانی کے عرس کیلئے بھی زائرین کو ویزے جاری نہیں کئے ، ذرائع کے مطابق اس سال حضرت امیر خسرو اور کلیر شریف کے عرس کیلئے بھی ویزے جاری نہیں کئے گئے ، اب حضرت خواجہ نظام الدین کے عرس کیلئے صرف 64زائرین کوویزے جاری کئے گئے جبکہ وزارت کے آفیشل ویزے بھی کم دیئے گئے جس سے زائرین کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے