English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کوارٹر فائنل مراحل میں داخل

القمر

پشاور(جسارت نیوز)افغان کمشنریٹ صوبہ خیبرپختونخوا یواین ایچ سی آرکے باہم اشتراک سے دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کوآرٹر فائنل مراحل میں داخل ہوگئی۔میزبان پشاورسمیت نوشہرہ، دیر، مردان،چارسدہ،صوابی اوربنوں کی ٹیمیں کوآرٹرفائنل میں پہنچ گئیںایونٹ کافائنل16 دسمبر کوحیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںکھیلاجائے گا۔گذشتہ روزکھیلے گئے آخر ی پر ی کوآرٹرفائنل میچ میںنوشہرہ مہاجر کیمپ کی ٹیم نے دیرمہاجرکلب کو10 رنز سے مات دیدی۔ٹاس جیت کر پہلے نوشہر ہ ٹیم نے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنائے جواب میں دیر کی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر114رنز بناسکی۔نوید کوشاندار بولنگ کارکردگی پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا،6 روز ہ افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کافائنل16 دسمبرکوکھیلاجائیگااس موقع پر ایک رنگارنگ اورپرقار تقریب سے حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ ہوگی جس میں کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں،سرٹیفکیٹس ونقد انعامات دیئے جائیں گے واضح رہے کہ کمشنریٹ ویواین ایچ سی آرکے تعاون سے صوبہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم بچوں اورنوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور کومثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے جذبے کے تحت ان کے لیے امسال بھی کرکٹ لیگ کاانعقاد کیاگیاتھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے