English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی سی واقعہ؛ حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی ناکام

القمر

 لاہور: پولیس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکیل اور وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے کی گئی دوسری کارروائی بھی ناکام ہوگئی ہے اور ملزم کارروائی سے پہلے ہی فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے رائے ونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس نے حسان نیازی کو پولیس وین جلانے کے مقدمہ میں نامزد بھی کرلیا ہے۔

پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں لیکن پولیس نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی سے گریز کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد گزشتہ روز حسان نیازی کے گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گرفتار نہیں کئے جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے