English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نیپال میں کھیلی گئے سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے، اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے کھیل کے میدانوں میں حوصلے بھی بلند ہوئے اور کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کے ساتھ میدانوں میں اتر کر ملک و قوم کا نام بلند کیا۔ سیداظہر علی شاہ نے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے کہ جس نے سائوتھ ایشین گیمز سے قبل نیشنل گیمز منعقد کروانے کے لئے رقوم اور سہولیات فراہم کیں۔ نیشنل گیمز کے انعقاد نے کھلاڑیوں کی کارگردگی پر اچھے اثرات مرتب کئے۔ حکومت کی جانب سے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی کو قومی دستے کے ساتھ نیپال بھیجنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند، بہت بہتراور اچھا تھا، اکبر حسین درانی نے کھیل کے میدانوں میں جا کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات بروقت فراہم کیں۔ سائیکلنگ ٹیم کی سائوتھ ایشین گیمز میں نہ شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سید اظہر شاہ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے نہ بھیج کر کھلاڑیوں اور عوام کے ساتھ ناانصافی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے