English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد کے سینئر صحافی سلیم ملاح کودھمکیاں ملنے کیخلاف صحافیوں کا احتجاج

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کیسینئر صحافی سلیم ملاح کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر مرتضیٰ کلہوڑو، نائب صدر عاشق پٹھان، جنرل سیکرٹری ظفر ابڑو، سلامت ابڑو، شیراز پٹھان، حفیظ منگی، راجا مگسی، نصیر محمد کھاوڑ، جانی سومرو، مشتاق کھوڑواور مسعود ابڑو و دیگر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد کی جانب سے چند روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کی کوریج کے دوران مؤقف لینے پر اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد ارباب ابراہیم کی جانب سے سینئر صحافی سلیم ملاح کو دھمکیاں دینے کے عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافت پر وار سمجھتے ہیں سرکاری افسران عوام کے خادم ہوتے ہیں لیکن حیدرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے سینئر صحافی کو دھمکیاں دے کر اپنی طاقت دکھانے کی کوشش کی جو کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد کو عہدے سے فارغ کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے