شکارپور (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد خان کے تبادلے کے خلاف پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر آغا تیمور خان پٹھان کی ہدایت پر آغاہائوس سے نکالی گئی ریلی ، مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شکارپور پریس کلب پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر آغا تیمور خان پٹھان کے حمایتوں کی جانب سے شکارپور میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، سرعام چلنے والے منشیات اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے جبری تبادلے کے خلاف آغا ہاؤس شکارپور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے گشت کرتے ہوئے شکارپورپریس کلب پہنچے جہاں پر سیکڑوں افراد نے دھرنا دیکر ایس ایس پی کے جبرے تبادلے اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق میونسپل چیئرمین بابر عرف سنی سنجرانی ، آغا شمس پٹھان، ڈاکٹر عامر عباس سومرو ، آغا علی جان پٹھان، شیر زمان بروہی اور دیگر نے کہاکہ شکارپورمیں ایک بار پھر اغوا، لوٹ مار اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافے کے ساتھ بدامنی بڑھتی جارہی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سرعام جوا اور منشیات کے اڈے چل رہے ہیں جس کے سبب بیوپاری اور عام شہری سخت پریشان ہیں مگر انہیں جرائم پیشہ اور منشیات فروش کی سرپرستی کرنے والوں کو ظاہر کرنے والے ایس ایس پی ڈاکٹررضوان احمد کے جبری تبادلہ کرکے یہاں سے شہریوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، کیونکہ یہاں کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے شہرمیں امن بحال کروایا تھا مگر امن بگاڑنے والوں نے ان کا تبادلہ کروادیاہے ، اسی لیے ہم چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ اور دیگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے نوٹس لے کر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد کو دوبارہ واپس کرواکر شہر کا امن و امان بحال کروایا جائے۔
