English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ،کراچی میں ریکارڈ اچھا قومی ٹیم کم بیک کریگی،وقار

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کا کراچی میں ہمیشہ ریکارڈ اچھا رہا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کم بیک کرے گی۔وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں دس بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ہو رہی ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پچھلے دس سال پاکستان کرکٹ پر کافی مشکل تھے، ساری کرکٹ باہر کھیلی۔وقار یونس نے اپنے کیرئیر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈیبیو کیا تھا جو اب بھی کل کی بات لگ رہی ہے، کراچی میں ڈیبیو پر جو احساسات تھے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا کراوڈ ہمیشہ کافی اچھا رہا ہے، کراچی کے لوگ کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ کراچی میں اس بار اچھا کراوڈ ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ دس سال میں کرکٹ کی دوری کی وجہ سے ہم پیچھے چلے گئے ہیں، پانچ روزہ کرکٹ مشکل ضرور ہے، لیکن اس کا مزہ کسی اور فارمیٹ میں نہیں ملتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے