English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واٹر بورڈ اسٹیڈیم میں پانی سے بھرے ٹینکر کھڑے کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے جمعرات 19 دسمبر سے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور نکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ کرکٹ میچوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف و قریبی علاقوں میں نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی لائنوں کے علاوہ ٹینکروں کے ذریعے بھی کی جائے گی پانی سے بھرے متعدد ٹینکروں کو اسٹیڈیم کے احاطے میں تیار رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے