ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا‘ ترک صدر

استنبول (آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا‘ اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم پاکستان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے ۔ جنیوا میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ فروری میں پاکستان کا دورہ بھی کریں گے‘ اسٹریٹجک امور پر بات چیت کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے پاکستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں