ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈہرکی میں ڈونر ز کانفرنس ، لاکھوں روپے نقد اور طلائی زیورات جمع

ڈہرکی(نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی 60فیصد آبادی کا پینے کے صاف پانی سے محروم ہونا حکمرانوں کے لیے لمحہ فکر ہے ،ملک بھر میں 2کروڑ سے زاید بچے تعلیم اور لاتعداد یتیم بچے بہتر اور محفوظ زندگی سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈہرکی میں الخدمت ڈونر زکانفرنس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈونرز کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ سندھ کے نائب صدرسید محمد یونس ، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عثمان عبداللہ ، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ مختیار کار ڈہرکی محمد اشرف پتافی ،نائب چیئرمین ڈہرکی چودھری اکرام الحق، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمے داران ، ڈہرکی سمیت ضلع گھوٹکی بھر کے صنعتی اداروں کے ذمے داران ، دیگر کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ودیگر مقررین نے کہا کہ آج کے اس پر فتن و پر فریب دور کی نا ہمواریوں اور بے ترتیبیوں اور حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کی بھر مار کی وجہ سے انسانیت سسک رہی ہے۔ امیر امیرتراورغریب غریب ترہوتا جا رہا ہے۔جس سے معاشرے میںمحرومیاں اور نفرتیں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں جبکہ جرائم بھی تیزی سے جنم لے رہے ہیں۔ ان خرابیوں سے معاشرے کو بچانے کے لیے ہمیں مل کرکردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر الخدمت میڈیکل کمپلیکس ڈہرکی میں آئندہ کے جاری توسیعی وتعمیری پروگرام کے لیے شرکا نے بھاری رقم جمع کی جبکہ شریک خواتین نے اپنے زیورات الخدمت کے حوالے کیے ۔ الخدمت فائونڈیشن کے ذمے داران نے بھرپورتعاون پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں