کراچی: سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز لنکن بالرز کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم صرف 191 رنز مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا تاہم اوپنرز ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان اظہر علی صفر ہوم گراؤنڈ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپنر عابد علی نے 38 رنز بنائے اور کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
بابر اعظم اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز جوڑے، 127 کے اسکور پر بابر اعظم غیرضروری طور پر اسٹمپ ہوگئے ان کی اننگز 60 تک محدود رہی ۔
دوسری جانب اسد شفیق نے ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا اورٹیم کا اسکور بڑھانے کی کوشش کی ،پاکستان کو یکے بعد دیگرے حارث سہیل ، محمد رضوان اور یاسر شاہ کی صورت میں 3 نقصان برداشت کرنا پڑے۔ پاکستان 14 رنز کے اضافے پر 3 کھلاڑیوں کا نقصان آٹھایا ۔ 172 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں، ایسے موقع پر محمد عباس بیٹنگ کیلئےآئے۔
دوسری ٹیسٹ میچ میں 185 رنز پر اسد شفیق بھی مزاحمت بھی دم توڑ گئی اور 191 رنز پر پوری ٹیم ہی پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔لنکن ٹائیگرز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 18 بنالیے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکاکےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

