حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین سی بی اے حیدر آباد کے چیئرمین حضورا مسیح، صدر غلام محمد قریشی، جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت، سید اسماعیل شاہ، بدھن داس، کشن گنگا ہری ودیگر رہنماؤں نے میئر حیدر آباد طیب حسین، میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر، اکاؤنٹ آفیسر شمس الزماں اور ڈائریکٹر ہیلتھ ارشد سعید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسیح ملازمین کی کرسمس کے موقع پر دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس جاری کی۔ اس اقدام سے مسیح ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جس طرح میئر نے تنخواہ ایڈوانس دی اسی طرح دیگر مسائل بھی حل کرائیں۔ او پی ایس پر کام کرنے والے ملازمین کو ہٹایا جائے، جو ملازمین خصوصاً گریڈ 16 اور اس سے اوپر گریڈ میں ناجائز طور پر موجود ہیں اور مراعات وصول کررہے ہیں، انہیں ادارے کے چینل آف پروموشن کے مطابق کیا جائے، چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو ڈی پی سی کے نام پر تنگ کرنے کا عمل بند کیا جائے۔
