ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی جانب سے ٹنڈو محمد خان میں 21 دسمبر کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب زمان، عوامی مسائل سنیں گے، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری خریم کریم سومرو، ضلعی اطلاعات سیکرٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح نے عوام سے کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے، تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب زمان ٹنڈو محمد خان کے ٹاؤن ہال میں صبح 11 بجے ایک کھلی کچہری میں شرکت کریں گے اور عوامی مسائل سنیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید اعجاز شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری خریم کریم سومرو اور ضلعی اطلاعات سیکرٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 دسمبر کو ٹاؤن ہال میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے مسائل پیش کریں۔
