ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصلے کو نہیں پڑھا، اس لیے رائے نہیں دے سکتا، شہباز شریف

لندن(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف دیے جانے والے عدالتی فیصلے کو پڑھا نہیں ہے اس لیے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا ہوں،میاں شہباز شریف سے جب ذرائع ابلاغ نے استفسار کیا کہ کیا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو عدالتی فیصلے کی بابت بتایا گیا ہے؟ تو انہوں نے یہ کہہ کر سوال ٹال دیا کہ ان کے ٹیسٹ تھے اس لیے وقت نہیں ملا،ن لیگ کے قائد کو دل کے ٹیسٹ کے لیے اسپتال لائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو نواز شریف کو دوبارہ اسپتال لایا جائے گا جہاں ان کا ٹیسٹ ہوگا۔میاں شہباز شریف نے جائداد ضبطی کے سوال پر کہا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوتی تو نیب میں پیش کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں