English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ٹیم کراچی میں صرف دو ٹیسٹ میچ میں ناکام رہی

القمر

سید پرویز قیصر
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم41ٹیسٹ میچوں میں سے21 ٹیسٹ میچ جیتی ہے۔ صرف دو ٹیسٹمیچوں میںاسے شکست ہوئی ہے جبکہ 18 ٹیسٹبرابر رہے ہیں۔ اس میدان پر پاکستان سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوںکی سریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ جمعرات ( 19دسمبر( سے شروع ہوگیا۔
سری لنکا نے اس میدان پر جو پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں چار میں اسے شکست ہوئی ہے اور ایک ٹیسٹ برابر رہا ہے۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اس میدان پر پاکستان کو شکست دی ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دسمبر2000 میں چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کو اکتوبر 2007 میں160 رن سے ہرایا تھا۔
اس میدان پر آخری ٹیس میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلاگیا تھا جو برابر رہا تھا۔ یہ ٹیسٹ فروری 2009 میں ہوا تھا۔اب لگ بھگ دس سال بعد یہاں ٹیسٹ میچ ہورہاہے۔
پاکستان نے سری لنکاکے خلاف فروری2009 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں248.5 اوور میں چھ وکٹ پر765 رن بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کی تھی جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اسی میچ میں سری لنکا نے155.2 اوور میں سات وکٹ پر 644 رن بنائے تھے جو اس میدان پر دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
اکتوبر 1956 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی53.1 اوور میں80 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کو یہاں سب سے کم اسکور61.1 اوور میں128ہے جو اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دسمبر 1980 میں بنایا تھا۔ سری لنکا کا اس میدان پر سب سے کم اسکور47.1 اوور میں 149 ہے جو اس نے پاکستان کے خلاف مارچ 1982 میں بنایا تھا۔
یونس خان نے سری لنکا کے خلاف فروری 2009 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں760 منٹ میں568 گیندوں پر27 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے313رن بنائے تھے جو اس میدان پر سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اسی میچ میں سری لنکا کے مہیلا جے دردھنے نے531 منٹ میں424 بالوں پر32 چوکوں کی مدد سے240رن بنائے تھے جو اس میدان پر بنایا گیا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پاکستان کے عمران خان کو اس میدان پر سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف دسمبر 1982 میں20.1اوور میں60 رن دیکرآٹھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ سری لنکا کے لئے سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈاشانتا ڈی میل کے پاس ہے جنہوں نے نومبر 1985 میں109 رن دیکر چھ وکٹ حاصل کئے تھے۔اس میدان پر ایک ٹیسٹ یچ میں سب سئے اچھی بولنگ کا ریکارڈ پاکستان کے ٖفضل محمود کے پا س ہے جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف اکتوبر 1956 میں75 اوور میں114 رن دیکر13 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے