ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ ٹنڈو آدم کاافتتاحی بورڈ لگانے پرسیاسی رہنماؤں میں چپقلش

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں افتتاح کا بورڈ لگانے کے بعد سیاسی رہنماؤں میں چپقلش، چیئرمین بلدیہ نے روڈ کا کام اسی فیصد ہونے کے باوجود ہی بند کرادیا، تعمیرات کا کام بند ہونے کے سبب شہر کی نصف آبادی سخت اذیت میں مبتلا، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈو آدم کی مرکزی شاہراہ محمدی چوک تا میونسپل کمیٹی تک 60 لاکھ کی لاگت سے سی سی پیور کا کام پیپلز پارٹی جونیجو گروپ اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے چیئرمین اصغر علی عباسی اور پارس ڈیرو کی جانب سے اپنے نام کے افتتاح بورڈ لگانے پر کشیدگی نظر آنے لگی دو روز قبل نا معلوم افراد نے چیئرمین بلدیہ کا افتتاح کا بورڈ اکھاڑ دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما پارس ڈیرو نے دو روز قبل اپنے حمایت یافتہ کونسلرز اور شہریوں کے ہمراہ مرکزی شاہراہ پر سی سی پیور کے کام کا افتتاح کیا۔ پیپلز پارٹی جونیجو گروپ کے حمایت یافتہ اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے چیئرمین اصغر علی عباسی نے افتتاح کیا۔ بورڈ نہ لگانے کے باعث مرکزی شاہراہ کا کام دو روز سے بند کرادیا جبکہ روڈ کا 80 فیصد کام مکمل ہونے کے بعد روڈ کو شہر کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس سے روڈ ٹوٹنے کے خدشات پید ا ہوگئے ہیں۔ تعمیرات کا ملبہ روڈ پر پڑا رہنے کے سبب شہر کی نصف آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی۔ سماجی تنظیموں نے حکام بالا سے پُرزور مطالبہ کیا کہ شہر کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوام کے پیسوں سے تعمیر ہونے والے روڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ بصورت دیگر شہری میونسپل کمیٹی کیخلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں