لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب 214 فیصد گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے بھی لوڈشیڈنگ کرنا
آپ کی بدترین نالائقی اور نااہلی کا ثبوت ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ گھریلو صارفین کو 12 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ اور صنعت کو گیس کی فراہمی کا کوئی جواز نہیں بنتا سوائے موجودہ حکومت کی نالائقی اور ناہلی کے ۔انہوںنے کہاکہ گیس کے گھریلو صارفین، صنعتیں اورتنور والے سب ہی عمران صاحب کی نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا، لوڈشیڈنگ پھر بھی ختم نہیں ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی نالائق اور نااہل حکومت عوام کے تنور نہیں چلاسکتی ملک کی معیشت کیسے چلائے گی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کنٹینر پر ملک کو بند کرنے کے وعدے پورے ہو گئے آج صنعت، فیکٹری، دکان کے بعد تنور بھی بند ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نوٹس تو لیں، 12گھنٹے سے گیس کی لوڈشیڈنگ جاری اور صنعتوں کو گیس فراہمی بند ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی، نئے پاکستان میں قوم پھرلوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہوگئی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے پانچ سال میں ایک روپیہ گیس کی قیمت نہیں بڑھائی،نوازشریف نے صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں سستی ترین ایل این جی لاکر ملک سے گیس کا بحران دور کیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ٹی وی لگائیں قوم صرف نواز شریف اور شہباز شریف نوازشریف کو یاد کررہی ہے۔
ن لیگ
