ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرسٹراکرم شیخ کا جسٹس وقار کو ہراساں کرنے پراقوام متحدہ جانے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر قانون دان بیرسٹراکرم شیخ نے جسٹس وقار سیٹھ کو ہراساں کرنے پراقوام متحدہ جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فیصلے کی بنیاد پرکسی جج کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوسکتا، پہلے شوکت صدیقی، قاضی فائز عیسیٰ اوراب جسٹس وقار سیٹھ کو ہراساں کیا جارہا ہے،  ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں؟ میں خود معاملے کواقوام متحدہ میں لے کرجاؤں گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایشو کو اقوام متحدہ میں لے کرجاؤں گا کہ یہ ججز کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے پہلے شوکت صدیقی کو ہراساں کیا، قاضی فائز عیسیٰ کو ہراساں کیا، اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کو ہراساں کررہے ہیں۔ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟ بیرسٹراکرم شیخ نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے معاملے کو لے کرجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف 6 سال بعد فیصلہ ہوا ہے، کم ازکم فیصلہ ہوتوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فیصلے کو بنیاد بنا کرکسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا جاسکتا۔
بیرسٹر اکرم شیخ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں