English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنا کی اپیل منظور

القمر

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے مریم نواز اور شہباز شریف کی عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی جبکہ حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ اس دوران مریم نواز اور شہباز شریف کی عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو
عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہم ہوگئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ نو روز سے حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔ جو نیب کا غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
شہباز شریف /استثنا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے