ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنانی مظاہرین نے نئے نامزد وزیراعظم کو بھی مسترد کر دیا

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں حکومت مخالف مظاہرین نے نئے نامزد وزیراعظم حسان دیاب کو بھی مسترد کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حسان دیاب کو حزب اللہ اور اس کی حلیف جماعتوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا، جس کی مخالفت میں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پرنکل آئے۔ ملکی قانون کے مطابق لبنان میں وزیر اعظم کو سنی عقیدے والا ہونا چاہیے۔ اس سے قبل سنی سیاسی جماعت فیوچر پارٹی کے سعد الحریری نے اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ حسان دیاب کمپیوٹر انجینئر ہیں اور بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب لبنانی وزیر کا خصوصی طیارہ ٹوئٹر پر نئی جنگ کا باعث بن گیا۔ سوشل میڈیا پر قائم مقام وزیر خارجہ جبران باسل اور ان کے ساتھی وزیر دفاع الیاس بو صعب کی تصویر وائرل ہوئی،جس میں دونوں وزرا دیگر افراد کے ساتھ پرتعیش طیارے میں براجمان ہیں۔ وزیر خارجہ کا وضاحت میں کہنا تھا کہ میرے ہر غیرملکی دورے میں میری ٹیم ساتھ ہوتی ہے۔ غیرملکی دورے اور خصوصی طیارے کے اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ لبنان میں 17 اکتوبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں