English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاس اینجلس میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں کا آخری مباحثہ

لاس اینجلسـ: وسط مدتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار مباحثہ کررہے ہیں‘ جوبائیڈن اور برنی سینڈرز نمایاں ہیں

لاس اینجلس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کا آخری مباحثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا،جس میں 7امیدواروں نے شرکت کی۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے مباحثے کا اہتمام پی بی ایس اور جریدے پولیٹیکو نے کیا،جس کے 4میزبانوں میں پاکستانی نژاد آمنہ نواز بھی شامل تھیں۔ مباحثے کے پہلے دور میں 20امیدواروں نے شرکت کی تھی، تاہم اب یہ تعداد کم ہوتے ہوئے 7رہ گئی ہے۔ حال ہی میں بھارتی نژاد کملا ہیرس نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ مباحثے کے دوران امیدواروں نے متفقہ طور پر صدر ٹرمپ کو ملکی تاریخ کا بدعنوان ترین شخص قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے