English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورین ایمبیسیڈرتائیکوانڈو،ائرفورس نے کامیابی حاصل کرلی

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے زیراہتمام 14ویں کورین ایمبیسڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے مقابلے عامر خان باکسنگ ہال پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز کھیلے گئے پومزے کے مینز کری ایٹیو کے مقابلوں میں پاکستان ایئر فورس کے شہزاد علی نے کامیابی حاصل کی اور پاکستان آرمی کے احسن اشرف نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان ریلوے کے عبدالقیوم اور پاکستان واپڈا کے نبیل کیانی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ پومزے مینز انڈر۔30 کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے شہباز احمد نے پہلی، پاکستان واپڈا کے رجب ایوب نے دوسری، خیبر پختونخوا کے مجیب حسین نے تیسری اور پاکستان ایئر فورس کے محمد نعمان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پومزے مینز انڈر۔40 کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے ارشاد علی نے پہلی، پاکستان آرمی کے مدثر حسین نے دوسری، پاکستان ایئر فورس کے محمد اسلام نے تیسری اور پاکستان ریلوے کے محمد قیوم چنگیزی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پومزے مینز انڈر۔50 کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے عارف منظور نے پہلی، پاکستان ریلوے کے مجاہد حسین نے دوسری اور پاکستان واپڈا کے غلام شبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پومزے کے خواتین کری ایٹیو کے مقابلوں میں پاکستان ائیرفورس کی تنزیلہ نے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی کی مہرالنساء اور سندھ کی زارا شفیع بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی اور اسی طرح خیبر پختونخوا کی امامہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ مکس ٹیم کری ایٹی کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے شہباز، عثمان، احسن، عثمان بٹ اور مہرالنساء نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے