پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی رہنما اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی لندن میں قیام پذیر تھیں
پی پی پی کے بعض اہم اور سینئر رہنما بھی فاطمہ سے رابطوں میں ہیں، ذرائع
فاطمہ بھٹو نے ستر کلفٹن میں سیاسی مشیروں اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت شروع کردی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی رہنما اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو لندن سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ فاطمہ بھٹو جمعہ کی صبح کراچی ایئر پورٹ پہنچیں جہاں غنویٰ بھٹو اور دیگر رہنمائوں نے فاطمہ کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو نے ستر کلفٹن میں اپنے سیاسی مشیروں اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی ہے۔ فاطمہ بھٹو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ فاطمہ لاڑکانہ کا دورہ کریں گی اور اسلام آباد میں ایک اہم تقریب میں شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے بعض اہم اور سینئر رہنما فاطمہ بھٹو کی سیاست میں انٹری کے ساتھ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے سیاسی چیلنجز شروع ہوں گے۔

