ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاص حکمت عملی کے تحت پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا ، فواد چوہدری

اگرفوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھرملک انارکی سے نہیں بچ سکتا
معاملہ جنرل پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں‘وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاملہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ فوج کو ٹارگٹ کیا گیا‘ پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا‘ پھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو متنازع بنایا گیا اور اب فوج کے مقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں لگ رہا‘ اس سے بڑھ کر ہے‘ اگرفوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھرملک انارکی سے نہیں بچ سکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ اAرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے‘ فوجی سیٹ اپ کی جمہوری اداروں کی حمایت کو نادانی یا کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں