English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر مارچ کے بینرز اور فلیکسز اتار ناقابل مذمت ہے، قیصر شریف

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف اور صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب
اقبال خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کی طرف سے کشمیر مارچ کے بینرز اور فلیکسز اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کشمیر مارچ کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اورعملی طور پر کشمیریوں کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ حکمرانوں نے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خود بھی چپ سادھ رکھی ہے اور قوم کی آواز کو بھی دبانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیر مارچ آج ڈی چوک پر ہوگا ، حکومتی حربے ناکام ہوں گے اور ملک بھر سے لاکھوں لوگ اس کشمیر مارچ میں شرکت کر کے اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ۔ کارکنان تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو یہ مارچ حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں بدل سکتاہے ۔
قیصر شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے