English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: شورو گوٹھ میں پولیس کا چھاپا،مزاحمت کے بعد ایک ملزم گرفتار

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کا مین پور ی فروخت کرنیوالے شخص کی گرفتاری کیلیے چھاپا، ایک ملزم گرفتار،مزاحمت کرنیوالے 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، قاسم آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلا ت کے مطابق شورو گوٹھ میں انسپکٹر زاہد اقبال چانڈیو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مین پوری فروخت کرنیوالے ملزم کی گرفتار ی کے لیے ایوب شورو کے بھینسوں کے باڑے اور گھرپر چھاپا مارکر ملز ایوب شورو کو گرفتار کرکے 200مین پوری برآمد کرلی، کارروائی کے دوران پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پولیس نے مزاحمت کرنے کے الزام میں ملزم ایوب شورو‘ شاہ میر شورو‘ رمضان شورو‘ خالد شورو‘ ریاض شورو‘ رضا شورو‘ حبیب اللہ شورو‘ پوڑو شورو سمیت15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ملزم ایوب شورو کو سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر8کی عدالت میں پیش کرکے عدالتی حکم پر جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔قاسم آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودسوزی کی کوشش کی جسے تشویشناک حال میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں ذرائع کا کہنا کے کہ اس نے نامعلوم وجوہ پر خودسوزی کی ہے۔دوسری جانب لطیف آباد میں موٹر سائیکل لفٹر پھر متحرک ہوگئے تھانہ حالی روڈ کے حدود سے فیروز جبکہ لطیف آباد یونٹ نمبر8سے ساجد نامی شخص کی موٹر سائیکل چوری کرلی ہوگئیں۔
پولیس چھاپا/خودکشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے