English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان بمقابلہ سری لنکا | شان مسعود اور عابد علی کی شاندار بیٹنگ

القمر

شہرقائد میں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 282 رنز بنالیے، عابد علی اور شان مسعود نے زبردست سنچریاں اسکور کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دوسری اننگز میں سری لنکا پر202 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، شان مسعود اور عابد علی نے سنچریاں اسکور کیں، عابد علی کیریئر کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں  نے 137گیندوں پر سنچری بنائی۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 278 رنز پرگری، شان مسعود 135رنز بناکر لہیروکمارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی یہ دوسری بڑی اوپننگ شراکت ہے، شان اور عابد نے 278 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 175 رنز بنائے تھے، عابد علی اور شان مسعود نے محتاط آغاز کیا، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 20 رنز کی برتری حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے روز ہی اپنی دوسری اننگز کا آغاز کردیا تھا اور بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے تھے۔

قبل ازیں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 64 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تو 78 رنز کے مجموعی اسکور پر لیستھ 13 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، دنیش چندی مل نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں حارث سہیل نے آؤٹ کیا، ڈی سلوا 32 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، ڈک ویلا کو 21 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے