English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف بھی آئی ایس پی آر کے گن گانے لگا

القمر

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سائبر سیکورٹی چیف نے کہا ہے کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھا جائے۔ اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے۔بھارتی سیکورٹی ادارے پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے متاثر ہیں اور اس کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سائبر سیکورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے بیان جاری کیا ہے کہ بھارت میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے اور پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں۔ جدید جنگی حکمت عملی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر مؤثر انداز میں بیانیہ دے رہا ہے۔ بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دے کر بیانیہ پیش کرے۔بھارتی سائبر سکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے۔ اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے۔ پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرے تو پورا یورپ ان کی بات کو توجہ دیتا ہے۔
بھارتی سائبر سکیورٹی چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے