نوابشاہ (رپورٹ کاشف رضا) نواب شاہ میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری میچ فکسنگ ثابت ہوئی۔صوبائی وزیر بلدیاتی اور فاریسٹ سید ناصر شاہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں بلدیاتی، صحت، ایجوکشن، آبپاشی، پولیس، دیہی مسا?ل سمیت دیگر اہم مسائل پر شہریوں کا شکایات کے ازالے کیلیے ڈپٹی کمشنر آفیس میں مجمع اکھٹا کیا گیا، تاہم چیدہ چیدہ منظور نظر افراد کو بولنے کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ عام شہری اپنی درخواستوں کو لہرا کر اپنی شکایت درج کرانے کیلیے کوشاں رہے لیکن مائیک صرف ان تک پہنچ سکا جو انتظامی افسران کے منظور نظر تھے۔ اس لگا رہا تھا کہ صوبائی وزیر کی کھلی کچہری نہیں بلکہ خوشامد کچہری ہو۔ منظور نذر افراد کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد شہر کی سڑکیں دودھ سے دھوئی جاتی ہیں، شہر کچرے سے پاک ہے، کچرا کیا چیز ہے یہ نواب شاہ کے شہریوں کو پتا ہی نہیں، یہاں پانی صاف فراہم کیا جاتا ہے، پولیس ایمانداری اور دیانتداری سے کام کررہی ہے، سارے ڈاکو چور جیلوں میں بند ہیں، تمام لوگوں کو انصاف مل چکا ہے ہسپتال میں مریضوں کی کمی ہے اور ادویات بے تحاشہ ہے اسی لیے ادویات سڑکوں پر رکھ دی جاتی ہے، سڑکیں سنگ مرمر سے تعمیر ہیں ڈپٹی کمشنر ابرار احمد 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور نواب شاہ میں مہنگائی کیا ہوتی ہے، یہ یہاں کی عوام کو معلوم نہیں، تمام بے روز گار نوجوانوں کو نوکریاں مل گئیں ہیں، نواب شاہ شہر میں ایک مسئلہ موجود بھی نہیں ہے۔ تمام اسکول کھلے ہوئے یہاں ہر بچہ پڑھا لکھا ہے،میں کیا کہوں آپ سجھ تو گئے ہوں گے۔
