English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چڑیا گھر کا مغل گارڈن عوام کیلئے کھول دیا گیا

تاریخی جگہ خستہ حال ہوچکی تھی جسے تزئین و آرائش کیلئے بند کردیا گیا تھا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چڑیا گھر کے مغل گارڈن کی صورتحال گزشتہ کئی سال سے خراب رہی ہے، یہ تاریخی جگہ ہے ملکہ جاپان سمیت معروف اداکار دلیپ کمار اور دیگر بین الاقوامی شخصیات یہاں آچکی ہیں، تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اب اسے شہریوں کے لئے کھولا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کراچی چڑیا گھر میں مغل گارڈن کی تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھولے جانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، چیئرمین زو کمیٹی حنیف سورتی، چیئر پرسن میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمیٹی ناہید فاطمہ، چیئرپرسن میڈیا کمیٹی سبحین غوری اور دیگر بھی موجود تھے ، میئرکراچی نے کہا کہ اس پارک میں آج سے لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ آنا شروع ہوجائیں گے اور بچے یہاں آ کر بہت خوش ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اس گارڈن کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، بلدیہ عظمی کراچی شہریوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے