English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرف صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں سابق آرمی چیف کچھ بھی ہوسکتا ہے ٗ غدار نہیں ہوسکتا ٗ وینا ملک

جو اپنے ملک کیلئے لڑا اسے سز ا ئے موت سنادی گئی
سزایافتہ کو بیرون ملک جانے کیلئے راستہ فراہم کیا گیا
مشرف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آرٹیکل چھ کے تحت سزائے موت کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنے اپنے خیالات اور رد عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پر اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹر پر میدان سنبھالا اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سابق صدر جو کہ اپنے ملک کیلئے لڑا اسے خصوصی عدالت نے سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ، مشرف ہیرو تھا اور ہمیشہ رہے گا۔‘‘اپنے دوسرے پیغام میں وینا ملک کا کہناتھا کہ ’’ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اربوں کی لوٹ مار میں سزایافتہ شخص کو لندن جانے کیلئے محفوظ راستہ فراہم کر دیا جاتا ہے جبکہ سابق آرمی چیف جو کہ پاکستان کیلئے لڑا اسے سزائے موت دے دی جاتی ہے ، آپ کے ان کے ساتھ سیاسی اختلافات ضرور ہو سکتے ہیں ،وہ کچھ بھی ہو سکتاہے لیکن وہ غدار نہیں ہو سکتا ، مشرف صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے