کابل:افغان الیکشن کمیشن نےافغانستان کے عام انتخابات کےنتائج کا اعلان کردیا ہےجس کے مطابق اشرف غنی نے 50.64 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے مجموعی ووٹ کے 50 اعشاریہ 06 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ عبداللہ عبداللہ 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارتی الیکشن نتائج کو فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے،عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو سپورٹ کیا۔

