English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورجینیا: 63 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

القمر

امریکی ریاست ورجینیا میں اتوار کے روز ہائی وے 64 پر، ہیمپٹن روڈ کے نزدیک 63 گاڑیاں بیک وقت ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

ورجینیا پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح آٹھ بجے کے نزدیک سخت سردی کے باعث سڑک پر جمی برف کی تہہ کے سبب پیش آیا۔ یہ تمام گاڑیاں ہائی وے پر مغرب کی سمت جا رہی تھیں اور کیمپ پیری کے ایگزٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئیں۔

حادثے کے باعث روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا۔ ریاست کی پولیس اور ہنگامی امداد کے کارکن گآڑیوں کو سڑک سے ہٹانے اور ہائی وے کلئیر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پنہچا دیا گیا ہے۔ مقامی اسپتالوں کے مطابق 50 کے قریب زخمیوں کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کو علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جب کہ کچھ مریضوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ریاست ورجینیا ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور رات کے وقت درجہ حرارت صفر سے 10 سے 15 درجے نیچے تک گر جاتا ہے۔ جس کے باعث سڑک پر برف کی انتہائی باریک تہہ جم جاتی ہے جو بظاہر دکھائی نہیں دیتی۔ برف کی یہ تہہ اکثر اوقات حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے