ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھڈو، الخدمت کے مفت طبی کیمپ میں 166 مریضوں کے آپریشن

جھڈو (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے تحت 23ویں فری آئی کیمپ میں 166 مردو خواتین کے جدید ٹیکنالوجی فیکو تھراپی کے ذریعے کامیاب آپریشن کیے گئے اور ان کی آنکھوں میں لینس لگائے گئے جبکہ 814 مردو خواتین کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ فری آئی کیمپ میں تمام مریضوں کو کھانا، ادویات اور دیگر طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئیں۔ یہ بات فری آئی کیمپ کے ناظم اظہر جمیل آرائیں نے بتائی۔ اختتامی تقریب میں فری آئی کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں اسناد تقسیم کی گئیں۔ جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر محمد افضال آرائیں، الخدمت ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان، ڈاکٹر شمشاد علی، حافظ عابدالرحمن، محسن خان اور دیگر رہنمائوں نے رضاکاروں میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص محمد افضال آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت اعلیٰ ترین عبادت ہے۔ الخدمت فائونڈیشن کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد مستحسن اقدام ہے، رضاکاروں کا جذبہ خدمت قابل قدر ہے۔ الخدمت فائونڈیشن ملک کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے جو ضرورت مندوں کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔ ملک میں صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث طبی کیمپ کے انعقاد سے ضرورت مند فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کیمپ کے انعقاد پر الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں