ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہلم،4 بہنوں کو لوٹ لیا گیا،  ڈاکوہزاروں پانڈ اور زیورات لیکرفرار

جہلم (آئی این پی ) برطانیہ سے جہلم آنے والی 4 بہنوں کو کار سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا ، ہزاروں پانڈ اور زیورات لیکر پیدل فرار ہو گئے ۔ برطانیہ سے آنے والی چاربہنوں کو دینہ بائی پاس کے قریب کار میں سوار ڈاکوں نے لوٹا۔متاثرہ خواتین نے کہا ہے کہ ملزمان نے ان کی گاڑی روک کر 9 ہزار برطانوی پانڈ، برٹش پاسپورٹ، 15 تولے طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لیے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوں کی کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس پر ڈاکو گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرا ر ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کاکہناہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں