English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو بار بار خاموش رہنے کا پیغام دیا گیا لیکن وہ سچائی کے ساتھ بولتے رہے، اسی پاداش میں عالمی گداگروں اور جھوٹے چوروں نے انہیں گرفتار کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سےنیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے، ایک خاص سازش کے تحت اس ملک پر وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، مسلط وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی، غیرملکی فنڈنگ سے اس ملک پر مسلط ہوئے، عمران خان ملک کے غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے