English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی نہ دینے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ان کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل کرنے سے متعلق قوانین حکومت کو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔بابر اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ای سی ایل کیسز سے متعلق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کی درخواست مسترد کردی۔انہوں نے کہا کہ اصل میں یہ ذیلی کمیٹی کابینہ کا حصہ ہے اور مریم نواز کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے سے متعلق باقاعدہ اعلان وفاقی کابینہ کی جانب سے آج کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مریم نواز کو عدلیہ کی جانب سے بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے کی صورت میں عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مریم نواز کو کسی بھی عدالت سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی تو حکومت عدالت میں فیصلہ چیلنج کرے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بابر اعوان نے ایگزٹ فرام پاکستان (کنٹرول) رولز 201 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کے ذیلی رولز (اے) کے مطابق اگر سفری دستاویزات کا حامل شخص پاکستان سے باہر کسی مقام پر جانا چاہے تو حکومت کرپشن اور سرکاری فنڈز کے نقصان میں ملوث ہونے پر اسے ملک چھوڑنے سے روک سکتی ہے۔کرپشن کیس میں سزا کے بعد طبی بنیادوں پر نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا حوالہ دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ وہ لوگ جو تشویشناک حالت کے باعث بیرون ملک گئے وہاں ان کا علاج نہیں ہورہا بلکہ محل نما گھروں میں قیام کا لطف اٹھارہے ہیں جن کی ملکیت سے انہوں نے انکار کیا تھا اور منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا مریم نواز کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے حکومتی فیصلے پر کسی کو حیرت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ ذیلی کمیٹی کے پاس مریم نواز کا نام ای سی ایل پر رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو دونوں مقدمات میں میرٹ پر ضمانت دی گئی اور فی الحال ان کی سزا معطل ہے لہذا مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
بابر اعوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے