کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرسید یونیورسٹی اآف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ 4 روزہ اسپورٹس گالا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمدہ پرفارمنس اور پہلی پوزیشن جیتنے پر وننگ ٹرافی کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ نے حاصل کرکے میدان مارلیا۔ سوفٹ ویئر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے دوسری،بائیو میڈیکل،الیکٹرونکس اور سول نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسپورٹس گالا کے آخری روز کھیلے جانے والے بوائز کرکٹ کے مقابلوں میں کمپیوٹر سائنس نے کمپیوٹر انجینئرنگ کو ہراکر اور گرلز مقابلوں کی ٹرافی بائیومیڈیکل انجینئرنگ نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کوہراکر اپنے نام کرلی۔ اسپورٹس گالا میں ملتان سے سینیٹر رانا محمود الحسن ،چیئرمن الحرہ بلڈرز معین الدین صدیقی ،سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار ،وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین،رجسٹرارسید سرفراز علی،قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار سمیت دیگر اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔4 روزہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں ملتان سے سینیٹر رانا محمود الحسن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے سرسید احمد خان کے مشن کوآگے بڑھانے کے سلسلے میں میں سرسید یونیورسٹی بڑا کام کررہی ہے، تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئندعمل ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں عملی زندگی میں مشکلوں سے نبرداآزما ہونے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے،ملتان سے آئے ہوئے سینیٹر رانا محمود الحسن نے سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو 5لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایسا ہی ایک اور شاندار اسپورٹس کا ایونٹ منعقد کرائیں ،تاکہ کھیلوں میں بھی طلبہ کو بھرپور صلاحیت دکھانے کا ایک اور موقع مل سکے۔ چیرمن الحرہ بلڈرز معین الدین صدیقی نے بھی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، مختصر خطاب میں انہوں نے نے طالبعلموں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوان بچوں اور بچیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے،انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کی سلور جوبلی کو شایان شان انداز میں منعقد کرانے میں تمام فیکلٹی ممبران نے بھرپور کردارادا کیا ، خصوصاوائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین،رجسٹرارسید سرفراز علی،قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختارر اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تمام لوگوں کو شاندار مقابلے منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رجسٹرارسید سرفراز علی اور مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس نے 4 روزہ اسپورٹس گالا کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ تقریب کے دیگر معزز مہمانوں میں سید ارشاد احمد بخاری، فیاض بروھی، زاہد چنگیزی،ارسلان صاحب،گل فراز احمد خان اور کراچی شہر سے تعلق رکھنے والی اسپورٹس کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریبات میں کمپیئرنگ کے فرائض شاہد نواب نے ادا کیے۔
