English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام ،اسرائیلی اور روسی بمباری 9 شہری جاں بحق

دمشق: اسرائیلی جہازوں سے داغے گئے میزائل شامی علاقے میں گرنے سے شعلے بلند ہو رہے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایک بار پھر شام کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے حماہ اور ال تیفور کے فوجی ہوائی اڈوں کے علاوہ دمشق اور سیدہ زینب کے علاقے پر میزائل داغے۔ شام میں انسانی حقوق کے گروپ المرصد نے 3 دھماکوں کی تصدیق کی ہے، جنہوں نے دمشق اور اس کے نواحی دیہی علاقوں کو لرزا دیا۔ دوسری جانب شامی حکومت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کا راستہ روکا۔ میزائل حملوں میں دارالحکومت دمشق کے اطراف شامی حکومت کی فورسز اور ایرانی ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، حملے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب شامی دفاعی نظام نے جبلہ شہر کی فضا میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ اس سے قبل حماہ کے فوجی اڈے کے اوپر بھی ایک ڈرون طیارے کا راستہ روک دیا گیا تھا۔شام کے سرکاری ٹی وی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔ دوسری جانب روسی جنگی طیاروں کی ادلب کے غیر عسکری علاقے پر بمباری سے9 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ادلب شہری دفاع کی ٹیموں سے موصول ہونے و الی اطلاعات کے مطابق ماراتون نعمان تحصیل میں 4 اور مصاران گاؤں میں 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روسی طیاروں نے ترکی شام سرحدوں کے قریبی علاقوں کی جانب جانے والے شہریوں کی گزرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔اُدھر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر صہیونی ریاست کو کٹہرے میں لانا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام، ان کی اراضی اور املاک پر قبضے اور فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری جنگی جرائم ہیں اور ان کی عالمی سطح پر تحقیقات ضروری ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیلی ریاست نے انسانی امداد کے لیے جانے والے ایک بحری امدادی جہاز کو قبضے میں لے کر عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے