English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں غیر جمہوری قوانین دو قومی نظریے کی سچائی کا ثبوت ہیں، جسٹس علی نواز

القمر

راولپنڈی (آن لائن) اقوام متحدہ میں بطور جج اورگیمبیا میں چیف جسٹس کے فرائض انجام دینے والے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین جسٹس علی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلسل محاصرے اور بھارت میں شہریت کے غیر جمہوری قوانین نے دو قومی نظریے کی سچائی ثابت کر دی ہے، ملک کے اندر لیڈر شپ اور عوام کے درمیان خلا ہے، کچھ لوگوں نے لیڈر شپ پر اجارہ داری بنا رکھی ہے، اگر ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ قیادت میسر نہ آتی تو آج ہم سب کا بھی وہی حال ہوتا جو بھارتی مسلمانوں کا ہو رہا ہے، بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل وغارت اور مظالم پر سوائے رونے کے کچھ
کر نہیں سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح، اقبال سائوتھ ایشین فورم کے زیر اہتمام یوم قائد کے حوالے سے ’’قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائد کا کردار ‘‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قائد اعظم کی لازوال محنت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد نے حکیم الامت علامہ اقبال کے خواب کو اپنی جدوجہد سے عملی تعبیر دی، غیر مسلم بھی ان کی جدوجہد اور بے مثال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جناح سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ سر سید احمد خان کی تحریک علی گڑھ کی حمایت کی۔اس موقع پر مشتاق گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد جناح اپنی مثال آپ تھے اور وہ جو فیصلہ کر لیتے اس پر عمل کر کے دکھاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے