کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کا پارہ مزید 2ڈگری گر گیا‘ کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری ریکارڈ‘ آج منگل کو سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے‘ شہر میں اتوار کی شب چلنے والی سرد ہوائیں پیر کو بھی دن بھر چلیں‘ جس کی وجہ سے مجموعی درجہ حرارت میں کمی رہی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی کئی ڈگری کمی سے25 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

