English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی اداکارہ گرفتار

ممبئی (آئی این پی) مسلم مخالف متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والی بھارتی اداکارہ کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز میرا نائر نے ٹوئٹر پر ’اے سوٹ ایبل بوائے‘ فلم کی اداکارہ صدف جعفر کی لکھن میں احتجاج کے دوران گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارا بھارت ہے، جہاں پُرامن احتجاج کرنے پر اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدف جعفر کی رہائی کے مطالبے میں ان کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے