کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) 6 سال قبل عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو عرب گاٹ ٹیلنٹ میں شرکت کرکے صاف عربی زبان میں گانا گا کر سب کو حیران کرنیو الی گلوکار جینیفر جراوت کی حال ہی میں2 ویڈیوز سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر جراوت کی سوشل میڈیا پر مقبول ہونیوالی دونوں ویڈیوز دیکھنے کے بعد دنیا بھر سے کئی افراد نے ان کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔ دونوں ویڈیوز میں جینیفر جراوت کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں جینیفر جراوت کو آیت الکرسی جبکہ دوسری ویڈیو میں قرآن پاک کے پہلے پارے کی پہلی سورۃ البقرہ کی آیت نمبر285سے286 تک تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

