اسلام آباد (اے پی پی) بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ایک جراٗتمند مسلمان طالبہ نے یونیورسٹی کی تقریب میں ڈگری لینے کے بعد احتجاجاً بھارتی صدر سے گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ رابعہ
عبدالرحیم نے یونیورسٹی کی تعلیم اعزاز کے ساتھ مکمل کیے جانے کے بعد تقریب تقسیم اسناد کے دوران بھارتی صدر سے گولڈ میڈل لینے سے انکار کیا جو بھارتی صدر کے لیے باعث ندامت بنا اور سیکورٹی عملہ نے اسے تقریب سے نکال دیا ۔ بعدا ازاں رابعہ نے کہا کہ تعلیم مکمل کیے جانے کے ساتھ شعوری پختگی کی بنا پر اس نے بھارتی صدر سے گولڈ میڈل وصول نہیں کیا۔ اس نے کہا کہ بھارت کے موجودہ حالات میں بھارتی صدر سے گولڈ میڈل لینا توہین ہے اور میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں سے اظہار یک جہتی کرتی ہوں۔
گولڈ میڈل واپس
