English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق،مظاہرین کیخلاف تشدد روکنے کا یورپی مطالبہ

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں یورپی یونین کے مشن نے وزارت داخلہ سے مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین مشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ یورپی یونین میں شامل رکن ممالک کے نمایندوں نے عراقی دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر داخلہ یاسین الیاسری کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس میں انسانی حقوق کے پُرامن کارکنوں کے قتل، اغوا اور جبری طور پر غائب کیے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ واضح رہے کہ عراق بھر میں وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی نامزدگی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں شریک شہری ان افراد کو مسترد کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے وزیر تعلیم قصی السہیل کے وزیر اعظم نامزدگی کا اعلان سامنے آنے کے بعد سے جاری ہیں۔ عراق میں انسانی حقوق کمیشن کے رکن علی البیاتی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ملک میں مظاہروں کے آغاز سے اب تک 77 سرگرم سیاسی کارکن اغوا کیے جا چکے ہیں۔ کمیشن کے مطابق ان میں اب تک صرف 12 رضاکاروں کو رہا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مظاہروں کے آغاز سے اب تک 29 افراد مارے جا چکے ہیں۔ ان میں 13 مظاہرین بغداد میں قتل ہوئے جبکہ 3 افراد پر قاتلانہ حملے ناکام ہو گئے۔ اُدھر بغداد کے تحریر اسکوائر میں پارلیمان کو آگ لگانے کے ایک علامتی واقعے میں ایک کرسی کو نذر آتش کیا جس لفظ ’’پارلیمان‘‘ تحریر تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے