ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈومحمدخان،جئے سندھ تحریک کا کارکنان کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) جیم سندھ تحریک کی جانب سے کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ جئے سندھ تحریک ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ضلعی رہنما عبد الخالق خاصخیلی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میںد کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رہنما عبد الخالق خاصخیلی ودیگر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت قومی کارکنوں کو گرفتار کر کے لاپتاکیا جارہا ہے۔ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور گرفتار کارکنوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں